تجارت

پاکستان ریلویز کا شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان

لاہور:   ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر،پاکستان ریلویز نے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کیا جائے گا۔

43 اپ شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

اسی طرح 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر براستہ فیصل آباد، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدر آباد، لانڈھی، ڈرگ روڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا