پاکستان

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کے ساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ

اسلام آباد:   سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کے ساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی۔

سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سینئرترین جج ہوں گے، جسٹس منیب اختر دوسرے، جسٹس امین الدین خان تیسرے، جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اور جسٹس محمد علی مظہر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔

سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کا پندرہواں نمبر ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ سولہویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں، جسٹس صلاح الدین پنہور اٹھارہویں نمبر پر ہیں۔

جسٹس شکیل احمد کا سنیارٹی میں انیسواں، جسٹس عامر فاروق کا بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تائیسویں جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں نمبر پر ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ