تجارت

وفاقی وزیر خزانہ سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:   برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت برآمدات کی ترقی کے ساتھ معاشی ترقی کی کوششیں کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ معاشی نظم و ضبط بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں پبلک سیکٹر کے اداروں کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

جین میریٹ کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے شعبوں میں صلاحیتیں اور شفافیت بڑھانے سے کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

Content retrieved from: https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/867847.

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا