کھیل

سبی میلہ مویشیاں کا آج سے آغاز، تیاریاں مکمل

سبی:   بلوچستان کے شہر سبی کا سالانہ تاریخی میلہ مویشیاں آج سے شروع ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میلے کے شایان شان انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 13 فروری سے 17 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے مالدار حضرات شریک ہونگے۔

میلے میں بلوچستان کے معاشی سرگرمیوں جیسا کہ مالداری، زراعت، دستکاری کے علاوہ معاشرتی طرز حیات و فنون لطیفہ کے حوالے سے سٹالز اور کئی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کے ثقافتی و معاشرتی رنگوں کو میلے میں خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے جبکہ میلے کی اختتامی تقریبات میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر کی شرکت متوقع ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این