پاکستان

ٹرمپ امریکا میں کرپشن پر سیخ پا، اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر جج پر کڑی تنقید

واشنگٹن:   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں کرپشن منظرعام پر آنے پر سیخ پا ہوگئے، حکومتی اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر جج پر کڑی تنقید بھی کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربوں ڈالر کی کرپشن کی گئی جو سامنے آچکی ہے، امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کا غلط استعمال روکیں گے، جج وہ کام کرنے دیں جس کیلئے منتخب ہوا ہوں، جج فراڈ کا پتہ چلانے سےکیسے روک سکتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ کو روکنے میں ملوث جج سیاست کر رہا ہے، ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف اپیل سے معاملے میں تاخیر ہوتی ہے، یو ایس ایڈ ایک کرپٹ ادارہ ہے۔

ایلون مسک بھی حکومتی استعداد کار سے متعلق محکمے کا دفاع کرنے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہوگئے، محکمہ خزانہ میں ادائیگی کا نظام ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا، انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ میں ادائیگی کے نظام میں خرابیاں دور کریں گے، میری کہی ہوئی کچھ چیزیں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ