پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی میں ہی نام بھجوائیں گے: گوہر

اسلام آباد:   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے فی الحال چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، پارلیمانی کمیٹی بنی تو ہی نام بھجوائیں گے۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبر بلوچستان اور سندھ کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی ہے، 26ویں ترمیم کے مطابق یہ چل رہے ہیں، وزیراعظم کو چاہیے تھا اپوزیشن لیڈر سے اس حوالے سے بات کرکے 3نام آگے بھیجتے لیکن وزیراعظم کی جانب سے کچھ نہیں ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ آئینی تقاضا ہے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا پراسیس 45 روز میں مکمل ہو، ہم نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے خط بھی بھیجے ہیں ،عمر ایوب نے بطور اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خط لکھا، شبلی فراز نے بطور اپوزیشن لیڈر سینیٹ خط لکھا، خط میں لکھا ہے آپ پارلیمنٹری کمیٹی بنائیں، جیسے ہی پارلیمنٹری کمیٹی بنے گی ہم اپنے نام بھیجیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ممبر بلوچستان ،سندھ اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام بھیجیں گے، ہماری طرف سے ناموں پر غور جاری ہے، آئینی تقاضا ہے ہر پوزیشن کیلئے تین نام جائیں گے، ابھی تک ناموں پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ