تجارت

پاکستان زیتون کی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب گامزن

اسلام آباد:   پاکستان زیتون کی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہے، ملک بھر میں 37 لاکھ سے زائد زیتون کے پودے لگائے گئے ہیں۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق زیتون کی کاشتکاری میں بلوچستان سرفہرست ہے، بلوچستان میں زیتون کے 19 لاکھ 29 ہزار 342 پودے لگائے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 6 لاکھ 82 ہزار 448 درخت لگائے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں، سندھ میں ایک لاکھ 205 زیتون کے پودوں کی کاشتکاری کی گئی ہے۔

اسی طرح آزاد جموں و کشمیر میں زیتون کے ایک لاکھ 64 ہزار 773 درخت لگائے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 71 ہزار 751 اور اسلام آباد میں زیتون کے 65 ہزار 675 درخت لگائے گئے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا