پاکستان

لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے اور اس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور وزارت خارجہ حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی سمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ