پاکستان

خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس بنانے کی تیاری، نئی بھرتیاں بھی ہونگی

پشاور:  خیبرپختونخوا میں اینٹی کرپشن فورس بنانے کی تیاری کرلی گئی، اینٹی کرپشن فورس میں نئی بھرتیاں ہونگی جبکہ ڈیپوٹیشن عملے کو واپس اپنے محکموں کوبھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن فورس میں 3 کیڈرز ہونگے ، انویسٹی گیشن ،پراسیکیوشن اور ایڈمنسٹریشن کیڈر شامل ہونگے، اینٹی کرپشن فورس کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کرے گا، پراسیکیوشن کا ڈی جی کنٹریکٹ بنیادوں بھرتی کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل دونوں کیسز حل کریں گے، پراسیکیوشن 6 ماہ میں انکوائری مکمل کرکے پراسیکیوشن ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کرےگی، غلط کیس بنانے والے اہلکاروں کو 3 سے 7سال کی قید ہوگی، اینٹی کرپشن فورس کو چار ماہ کی ٹریننگ اسلام آباد میں دی جائے گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ