کھیل

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا کل افتتاح، موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا

کراچی:  نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، اس موقع پر موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی گرینڈ اوپننگ کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، افتتاحی تقریب میں کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکار علی ظفر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزا آ گیا لاہور! اب اگلا سٹاپ 11 تاریخ کو کراچی سٹیڈیم ہو گا ان شاء اللہ، کراچی تیار ہو؟

واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں شائقین شناختی کارڈ دکھا کر مفت داخل ہو سکیں گے۔

نیشنل سٹیڈیم کی اوپننگ میں علی ظفر کے علاوہ معروف گلوکار شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا بھی پرفارم کریں گے، اس موقع پر آتش بازی اور لائٹ شو کا مظاہرہ بھی ہو گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این