کھیل

ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 14فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد:   ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 14فروری سے شروع ہوگی۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کامبیکس ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 ء کی میزبانی کرے گی، جو 14 سے 20 فروری 2025 ء تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہوگی، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)راجہ وسیم احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ ہوگی، ہمیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ خطے میں تائیکوانڈو کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

22 ممالک کے 487 کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، چیمپئن شپ کی کیٹیگری پومسے میں 110 کھلاڑی شرکت کرینگے، جونیئر کیوروگی کیٹیگری میں 100 مارشل آرٹسٹ نے خود کو رجسٹرڈ کیا ہے، سینئر کیوروگی میں 277 ایتھلیٹ ایکشن میں نظر آئینگے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این