تجارت

خیبرپختونخوا حکومت کا مستقبل میں صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی دینے کا اعلان

پشاور:   مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص بجلی و گیس پالیسی سے ملک میں بڑی صنعتوں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا مستقبل میں صنعتوں کو رعایتی نرخ میں بجلی مہیا کرے گا، خیبرپختونخوا حکومت نئی پالیسی کے تحت گیس بھی مہیا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ جو صنعتیں 8 سے 9 سینٹس میں بجلی کے حصول کے لئے خواہش مند ہیں خیبرپختونخوا اسے عملی جامہ پہنانے گا، ملکی ٹیکسٹائل صنعت سمیت دیگر کی صوبہ میں حالیہ صنعت سازی میں دلچسپی صوبائی حکومت پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کاروبار خدمات کے شعبے سے منسلک ہیں انہیں بھی خیبرپختونخوا میں خوش آمدید کہتے ہیں، اگلے بجٹ سے پہلے اپنی کاروباری تجاویز شیئر کریں، ہر طرح کی سہولیات دینے کو تیار ہیں۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا مقصد خیبر پختونخوا اور پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا