پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ

پشاور:   وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر احتساب کے حوالے سے دباؤ بڑھ گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کیلئے نئے قانون کی تیاری جاری ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیراعلیٰ کے خلاف بھی تحقیقات کا اختیار دینے کی تجویز ہے، نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ کے خلاف بھی شکایات پر تحقیقات کی جاسکیں گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے نئے قانون کے تحت ارکان اسمبلی بھی محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں لائے جائیں گے، گریڈ 21 تک کے سرکاری افسروں کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کی جاسکے گی، اینٹی کرپشن موجودہ قانون کے تحت صرف گریڈ 16کے افسروں کے خلاف تحقیقات کرسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے قانون کے تحت بےنامی اثاثوں کی تحقیقات بھی کی جاسکیں گی، محکمہ اینٹی کرپشن جرم ثابت ہونے پر ریکوری خود نہیں کرے گا، ریکوری عدالت کے ذریعے کروائی جائے گی، مجرم سے 15 فیصد سروس چارجز بھی لئے جائیں گی۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے قانون کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لی جائے گی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صوبے میں کرپشن کی شکایات کےخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ