کھیل

ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 2 میڈلز جیت لیے

بینک کاک:   تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 2 میڈلز اپنے نام کر لیے۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی ویمن کی اوپن ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی زیب رضوان نے 40 سے 44 سال ایج گروپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

زینب نے 10 اعشاریہ 7 کلومیٹر کا فاصلہ 17 منٹ اور 32 سیکنڈز میں طےکیا۔

پاکستان کی دوسری سائیکلسٹ رابعہ غریب نے 50 سال اور زائد ایج گروپ کی کیٹیگری میں سلور میڈل حاصل کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 18 منٹ 44 سیکنڈز میں طے کیا۔

اس سے قبل ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں علی الیاس ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے اور اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این