انٹرنیشنل

ٹیکساس اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد منظور

ٹیکساس:   امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی میں شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد پاکستانی نژاد امریکی رکن اسمبلی سلیمان لالانی کی جانب سے پیش کی گئی، قرار داد میں پرنس کریم آغا خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال 4 فروری کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا، ان کی عمر 88 برس تھی، پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی۔

 

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے، وہ مجموعی طور پر کمیونٹی کے 50 ویں امام ہوں گے جس کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے لزبن میں کیا گیا۔

پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر