انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقائق پر مبنی ، سنجیدگی سے لینا چاہیے: ٹروڈو

اوٹاوا:   کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھیانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے جب یہ بات کہی تو اس سے پہلے مقامی میڈیا کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا تھا،تاہم ٹورانٹو سٹار اور سی بی سی نے کینیڈین وزیراعظم کی آواز ریکارڈ کرلی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کی انتہائی اہم معدنیات پر ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے معدنی وسائل کی وجہ سے اسے امریکا کی51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں ، اس لیے کینیڈا کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکا جانتا ہے ہمارے وسائل کیا ہیں اور واشنگٹن ان سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، تاہم ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ آسان ترین طریقہ کینیڈا کو ضم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے خلاف اقتصادی قوت استعمال کریں گے اور کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بننا چاہیے۔

امریکی صدر کے بیان پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر