پاکستان

حکومت کی بنیادیں کھوکھلی، صرف ایک دھکا درکار ہے: بیرسٹر سیف

پشاور:   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اب صرف ایک دھکا درکار ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، عوام نے دفعہ 804 نافذ کی ہے، آج حکمرانوں سے نجات کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آج کے دن جمہوریت پر شب خون مار کر فارم 47 کے ذریعے حکومت قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوابی میں اس نظام کے خلاف عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، صوبے بھر سے کارکنان صوابی میں جمع ہو رہے ہیں، جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے میں شرکت کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے، اس حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اب صرف ایک دھکا درکار ہے، جعلی نظام کے خاتمے کے بعد حکمرانوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ