پاکستان

بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر شدت پسندوں کا حملہ، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

بنوں: بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں امن کمیٹی کے دفتر پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ اتمانزئی کی حدود میں واقع علاقہ گربز میں شدت پسندوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں ضیاء اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ