پاکستان

26ویں ترمیم میں مولانا نے ووٹ دیا یہ انکی سیاست، ہم آج بھی مخالف ہیں: سلمان اکرم

اسلام آباد:  رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے ، ہم آج بھی 26 ویں ترمیم کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ،یہ جھوٹے کیسز ہیں ،کل ہم صوابی جائیں گے ہر یونین کونسل میں لوگ احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ہمیں امید ہے مولانا فضل الرحمان عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے ، عوام اس فسطائیت کیخلاف ہیں، مولانا فضل الرحمان اس فسطائیت کیخلاف عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں ، جہاں ہمارا تعاون ہو سکتا ہے وہاں مولانا کا تعاون لیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ، عدلیہ پر ہونے والے ہر حملے کی مخالفت کریں گے ،جو جہاں تک ہمارا ساتھ دے سکتا ہے وہ دے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ