انٹرنیشنل

چین کا ٹرمپ حکومت کو کرارا جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد

بیجنگ:  امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاریک ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد شدہ کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ایک ماہ کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق معطل کردیا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر