کھیل

پی سی بی کا تاریخی اقدام، مینز ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون منیجر تعینات

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون کو منیجر مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار حنا منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔

کرکٹ شائقین، ماہرین اور میڈیا سب حنا منور کی تقرری کے حوالے سے تجسس کا شکار ہیں جبکہ سینئر ریٹائرڈ بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

حنا منور سول سپیریئر سروسز کا امتحان مکمل کرنے کے بعد سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں، گزشتہ سال پی سی بی میں شمولیت کے علاوہ حنا منور کو ایشیا کپ جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

حنا منور اب بھی پاکستان پولیس سروس میں ملازم ہیں اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی انہیں ڈیپوٹیشن پر بورڈ میں لائے تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این