تجارت

وزارت خزانہ کو محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا جمعرات کو آخری دن

اسلام آباد:  وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کےبجٹ تخمینوں پر کام کے اگلےمرحلےکی تیاری کے حوالے سے محکموں میں آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنےکی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق  تمام وزارتوں، ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں، وزارت خزانہ نےتمام وزارتوں، ڈویژنز اورمحکموں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ تمام فالتوآسامیاں ختم اورنئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی کا فیصلہ ہوا ہے اورکسی بھی وزارت،ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی، تین سال سے زائد عرصے سےخالی تمام آسامیوں کی نشاندہی،ختم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا