پاکستان

قلات: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد جہنم واصل،18 جوان شہید

راولپنڈی:   بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے منگوچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئےجنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ منگوچر آپریشن میں 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بلوچستان ایف سی کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔

پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کا ماحول خراب کرنا تھا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ