کھیل

قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم کرینگے: محسن نقوی

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سید محسن نقوی نے کہا کہ وعدے کے مطابق قذافی سٹیڈیم کی تعمیر کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جس کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ میرے سے زیادہ آپ لوگوں کے چکر یہاں پر لگے ، کوئی ایسا دن جس دن آپ نے سٹیڈیم کا چکر نہیں لگایا، اکتوبر میں باقاعدہ طور پر اس کی کنسٹرکشن شروع ہوئی 31 جنوری کا وعدہ تھا آج پورا سٹیڈیم آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کرینگے کے جبکہ 11فروری کو کراچی نیشنل سٹیڈیم کا افتتاح صدر مملکت آصف علی زرداری کرینگے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہم سب کیلئےاہم ایونٹ ہے، چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہو گی، آئی سی سی کےتمام آفیشلزکوبھی مدعوکیا ہے ، چیمپئنزٹرافی میں آنیوالےمہمانوں کیلئےبہترین انتظامات کیےگئےہی۔

انہوں نے کہا کہ باڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک ایک پتھر کو بھی یہاں پہ نوٹ کر رہے ہیں مگر ان کو کوئی چیز نہیں ملے گی اب جو کرسیاں یہاں لگائی ہیں وہ چائنہ سے آئی ہیں اور 20 سال کی گارنٹی ہے۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت سمیت تمام کرکٹ بورڈزکوچیمپئنزٹرافی میں آنےکی دعوت دی ہے، کچھ لوگ افتتاحی تقریب میں آئیں گے،کچھ سیمی فائنل اورکچھ فائنل پرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات محنت کررہےہیں،سخت سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی فیصلہ کرےگی، سلیکشن کمیٹی پریقین ہے یہ اچھی ٹیم کاانتخاب کرےگی، چیمپئنزٹرافی کیلئے آج قومی ٹیم کا اعلان ہوجائے گا، صائم ایوب کی طبیعت بہترہے، صائم ایوب کا پلستراتر چکا، جلد ری ہیب شروع کرے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این