پاکستان

کرم تنازع میں اہم پیش رفت، دونوں فریقین کا گرینڈ جرگہ طلب

پشاور:   کرم تنازع میں اہم پیش رفت ، دونوں فریقین کا گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کل کمشنر ہاوس کوہاٹ میں جرگہ ہوگا، جرگہ میں دونوں فریقین کےعمائدین اورامن کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے، جرگہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید ،کمشنرکوہاٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کرینگے۔

جرگہ میں کرم امن معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا ، جرگے میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کھولنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، جرگہ میں اسلحہ جمع کرانے اورمزید بنکرز گرانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن بازار میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے بھی گرینڈ جرگہ کو آگاہ کیا جائے گا ، گرینڈ جرگہ کو کرم میں بھیجنے والی امداد سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت دونوں فریقین شرپسندوں کی جانب سے نقصان پہنچانے کی صورت میں حکومت کا ساتھ دینے کے پابند ہیں، فریقین امن معاہدے کے تحت شرپسندوں کے خلاف کارروائی سے بھی حکومت کو نہیں روکیں گے، امن معاہدے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ