انٹرنیشنل

سعودی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ

ریاض:   سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں کارکنوں کی تعداد میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی لیبر مارکیٹ پر مملکت کے وژن 2030ء کے مثبت اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لیے قومی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق فنی مہارت پیش کی جائے گی تاکہ وہ بہتر مواقع حاصل کرسکیں، پائیدار حکمت عملی کے تحت بے روزگاری کی شرح میں 8 فیصد کمی واقع ہو گی۔

وزیر افرادی قوت نے کہا کہ سعودی نوجوانوں کو آزاد کام کا موقع فراہم کرنے کے مفید نتائج برآمد ہوئے، نجی شعبے میں سعودائزیشن کی تعداد میں 2.2 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر