پاکستان

زمینی راستوں کی بندش: کرم کے لوگوں کی آمد ورفت کیلئے ہیلی کاپٹر سروس جاری

پشاور:  زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات، وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل دس پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی، پہلی پرواز میں 31 افراد اور ایک ڈیڈ باڈی کو پشاور سے علیزئی منتقل کیا گیا۔

دوسری پرواز میں 38 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا، تیسری پرواز میں 22 افراد کو ٹل سے بوشیرا پہنچایا گیا، چوتھی پرواز میں ایک شخص کو بوشیرا سے صدہ پہنچایا گیا جبکہ پانچویں پرواز صدہ سے تری منگل کے لئے ہوئی جس میں سات افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی پرواز کے ذریعے 38 افراد کو تری منگل سےٹل ، ساتویں پرواز میں 33 افراد کو ٹل سے تری منگل پہنچایا گیا، آٹھویں پرواز میں 48 افراد کو تری منگل سے ٹل ، نویں پرواز میں 40 افراد کو ٹل سے علیزئی جبکہ دسویں اور آخری پرواز میں 41 افراد کو علیزئی سے پشاور پہنچایا گیا۔

ان پروازوں میں کل 1800 کلوگرام سامان کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ