کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں، قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب

لاہور:   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر، قذافی سٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 27 سے 28 فٹ بلند مجسمے کو 18 دن میں مکمل کیا گیا ہے، مجسمے کو رنر مین کا نام دیا گیا ہے، مجسمے میں کھلاڑی کو دوڑتے ہوئے انداز میں دکھایا گیا ہے، لوہے سے تیار کردہ مجسمے کا وزن دو ٹن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر اس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ ماہ سٹیڈیم کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ اس سٹیڈیم کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کو مزید فروغ دینا اور شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این