پاکستان

محسن نقوی کا جناح ایونیو فلائی اوور کو فروری میں مکمل کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد:   وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح ایونیو فلائی اوور پراجیکٹ کو آئندہ ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ پراجیکٹس کا دورہ کیا، محسن نقوی نے جناح ایونیو انٹرچینج فلائی اوور پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور دونوں منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے احکامات دیئے۔

محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دونوں منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے منصوبوں کے اطراف شجرکاری اور ہارٹیکلچر کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، سپیڈ کے ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے، تعمیراتی کاموں کے ساتھ پراجیکٹس کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام جاری رکھا جائے، ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی، سگنل فری کوریڈور پر سفر سے وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، نیسپاک کے متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ