کھیل

عثمان خواجہ کی سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری، بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

کولمبو:   آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ نے ڈبل سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ ڈبل سنچری 290 گیندیں کھیل کر بنائی، عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ان سے قبل ایشیا میں آسٹریلیا کے مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں، وہ ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کی جانب سے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این