انٹرنیشنل

امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،18 افراد ہلاک

واشنگٹن:   واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹرا سے ٹکرانے کے بعد پوتوماک دریا میں جاگرا۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے وقت طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا تھا ، مسافر طیارے میں 64 مسافر جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ امدادی کارورائیاں جاری ہیں، صدر ڈونلڈٹرمپ کوفضائی حادثے سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے، صورتحال کی نگرانی کررہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر