انٹرنیشنل

چین نے کرونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی

واشنگٹن:  چین نے کرونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو بِنگ یو نے گزشتہ روز کہا کہ سی آئی اے کی رپورٹ پر کوئی اعتبار کرنے کی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے اور سازشی نظریات سے دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس وبائی مرض کا ذمہ دار وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا ہے۔

ایجنسی نے چین پر الزام کی انگلی اٹھائی ہے، اگرچہ ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ اسے اپنے ہی نتیجے کے بارے میں کم اعتماد ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر