کھیل

نیمار کی سعودی فٹبال کلب سے راہیں جدا، سانتوس میں شامل

ریاض:   برازیل کے سپرسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کلب الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کیں ، فٹبالر برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

فٹ بالر نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچ کھیلے تھے۔

الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری کروائی جبکہ گزشتہ سال پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔

حالیہ خبروں کے مطابق نیمار اپنے ملک کے اس کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این