کھیل

تیسرا ٹی 20: انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے شکست دے دی

راجکوٹ:  (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میں 26 رنز سے شکست دے دی۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14، محمد شامی 6، واشنگٹن سندر 6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی، برائیڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عادل رشید اور مارک ووڈ 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز سکور کیے۔

اوپنر بین ڈکٹ 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیام لِیونگسٹن 43، کپتان جوز بٹلر 24، ہیری بروک 8، جیمی سمتھ 6، فل سالٹ 5، برائیڈن کارس 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہاردک پانڈیا نے 2 جبکہ اکشر پٹیل اور روی بشنوئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این