تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹس کی ٹیم کا پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ

اسلام آباد:   ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم نے پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران پورٹ قاسم ٹیم نے بندرگاہ کے آپریشنز اور سڑک اور ریل نیٹ ورک کے ذریعے اندرونی علاقوں سے اس کے رابطوں کے بارے میں ایک جامع پریذنٹیشن پیش کی۔

اس موقع پر پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو بندرگاہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جن کا مقصد ملک کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کو مدد فراہم کرنا ہے۔

اپنے دورہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے بندرگاہ کی متاثر کن کارکردگی اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے اس کی نمایاں صلاحیت کے لئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا