کھیل

وفاقی دارالحکومت میں میراتھن ریس، 3000 سے زائد رنرز شریک

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا، سیریز کی پانچویں میراتھن میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔

میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز نے شرکت کی ہے جبکہ ریس میں سفارتی برادری کی ایک قابل ذکر تعداد بھی شامل ہو گی، یہ میراتھن بین الاقوامی رنرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔

میراتھن ریس میں 5، 10 کلومیٹر، فل اور ہاف میراتھن کیٹیگری مقابلے ہیں، چھوٹے بچوں میں فعال طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کیلئے بھی ریس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایونٹ کو دلچسپ اورناقابل فراموش بنانے کے لیے کھانے کے سٹالز اور گیمز کی ایک وسیع رینج کا بھی اہتمام ہے جبکہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے نئے معیار متعین کرے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این