کھیل

تلک ورما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

چنئی:   بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

تلک ورما ٹی 20 انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ 4 اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 318 رنز سکور کیے جس میں 2 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تلک ورما کی گزشتہ 4 ٹی 20 اننگز کا سکور کچھ یوں (72، 19، 120، 107) ہے، ان تمام اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنلز کی زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این