پاکستان

چیئرمین نیب کا دورہ ملتان، غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے کا حکم

ملتان:   قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب ملتان کا اہم دورہ کیا۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب، محکمہ ریونیو جنوبی پنجاب اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندگان، محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی نیب ملتان مسعود عالم نے اہم کیسز پر چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری محکموں کو باہمی تعاون بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ریاستی اراضی کے تحفظ کیلئے سرکاری زمینوں کی باقاعدہ نشاندہی کی جائے، تمام غیر قانونی قابضین سے سرکاری زمینیں فوری واگزار کروائی جائیں، قومی ترقی کیلئے تمام سرکاری محکموں کو نیب بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے نیب ملتان کی کوششوں کو سراہا اور بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے مختلف اہداف تفویض کئے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ