بلوچستان کے 25 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 26جنوری کو ہوں گے
کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران51 انتخابی وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔





