انٹرنیشنل

برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ایووین سے تباہی، لاکھوں گھر بجلی سے محروم

ڈربن:   برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایووین نے تباہی مچادی جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی بحراو قیانوس میں شدید درجے کا ایووین نامی طوفان موجود ہے جس نے برطانیہ اور آئر لینڈ کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے ریلوے سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر درخت گرنے سے راستے بند اور ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم کی خرابی کے باعث آئرلینڈ کے شمالی علاقوں اور سکاٹ لینڈ کے کئی حصوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے سبب گاڑی پر ایک درخت بھی آگرا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر