کھیل

چیمپئنز ٹرافی: شان مسعود کو صائم ایوب کا متبادل لانے پر غور

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے تو اس صورت حال میں اگر صائم ایوب فٹ ہو جاتے ہیں تو پھر سہ فریقی سیریز کھیلنے والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی بھی کھیلے گی۔

دوسری صورت میں سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے صائم ایوب کا متبادل لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں ٹیم مینجمنٹ کو یہ مشورہ دیا ہے کہ اگر صائم ایوب فٹ نہیں ہوتے تو ان کا بہترین متبادل شان مسعود ہو سکتے ہیں۔

سلیکٹرز بھی شان مسعود کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ میں صائم ایوب کے متبادل کے طور پر شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن ان کی سکواڈ میں شمولیت کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا۔

پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اپنے حتمی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این