کھیل

قذافی سٹیڈیم میں کام کرنیوالے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دینے کا فیصلہ

لاہور:   لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، قذافی سٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

مزدوروں کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کر کے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے، قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این