تجارت

پاکستان پوسٹ کا پانچ سالوں میں 50 ارب سے زائد خسارے کا انکشاف

اسلام آباد:   پاکستان کا قومی ادارہ پاکستان پوسٹ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، پانج سالوں کے دوران قومی ڈاک کے اخراجات آمدن سے نوے فیصد بڑھ گئے ہیں۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ کا پانچ سالوں میں پچاس ارب سے زائد خسارے کا شکار رہا، پچھلے 5 سال کی آمدن 62 ارب 29 کروڑ رہی ہے جبکہ قومی محکمہ ڈاک کے اخراجات 112 ارب 64 کروڑ 44 لاکھ سے زائد رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019 -20 میں پاکستان پوسٹ کی محصولات 15 ارب 97 کروڑ 70 لاکھ تھی اور اخراجات 26 ارب 35 کروڑ سے متجاوز تھے، مالی سال 2020-21 میں ادارے کی محصولات 15 ارب 51 کروڑ 80 لاکھ رہی۔

اس کے مقابلے میں اخراجات 27 ارب 74 کروڑ سے زائد رہے۔ اسی طرح مالی سال 2021-22 میں پاکستان پوسٹ کی ریونیو 14 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ تھی اور اس کے ایکسپنڈیچر 17 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد رہے۔

مالی سال 2022-23 میں پاکستان پوسٹ کو 7 ارب 10 کروڑ سے زائد کی محصولات ہوئیں تاہم اخراجات 18 ارب 69 کروڑ سے تجاوز کر گئے، سال 2023-24 میں پاکستان پوسٹ نے آمدن میں تقریبا 9 ارب 25 کروڑ کمائے جس کے مقابلے میں اخراجات 22 ارب 75 کروڑ سے زائد رہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا