تجارت

مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند

اسلام آباد:   ملک کا سب سے زیادہ برآمدات کرنے والا سیکٹر ٹیکسٹائل مشکلات کا شکار ہے۔

مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگا، ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹس بند ہو چکے ہیں۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 بند ہو چکی ہیں، سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں، پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز، سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوچکیں جبکہ پختونخوا میں 6 ملز بند ہوئیں۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ قصور میں 47 اور ملتان میں 33 ملز بند ہوئی ہیں جبکہ فیصل آباد میں 31، شیخوپورہ میں 11 اور ساہیوال میں 17 ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملز کی بندش کی وجہ مہنگی بجلی کے علاوہ سخت معاشی صورتحال بھی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا