تجارت

او جی ڈی سی ایل نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا

کراچی:   آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ڈوپلپمنٹ کمپنی نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیں۔

خط میں کہا گیا کہ حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی پیداوار 1060 یومیہ بیرل سے بڑھا کر 1820 یومیہ بیرل ہوگئی، کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھا دیا گیا۔

سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کر دیا، کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کنوئیں کو پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔

خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحالی سے 400 بیرل یومیہ ہوگئی، حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 1160 بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا