انٹرنیشنل

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: جینک سنر اور نوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن:   آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جینک سنر اور نوویک جوکووچ مردوں کے سنگل مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اطالوی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو شکست دی جبکہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے جمہوریہ چیک کے جیری لہیکاکو مات دی۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 113 ویں میگاایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے حریف کھلاڑی ہولگر رونے کو 3-6، 6-3، 3-6 اور 2-6سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مینز سنگلز چوتھے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لہیکاکو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6، 4-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کرمیگاایونٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز سے ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر