پاکستان

مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع

اسلام آباد:  ملک کے مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع کردی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب شہری 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوا سکیں گے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی فاسٹ ٹریک کی سہولت میسر ہوگی، کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ میں بھی سائلین فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ