پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:  چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان گفت و شنید کا پلیٹ فارم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہےہیں، ر قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے مگر انہیں سینیٹ اجلاس میں نہیں لایا گیا۔

دوسری جانب ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، میڈیا کرکٹ لیگ کےانعقاد سےصحت مند سرگرمیوں کوفروغ ملےگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ