پاکستان

بیلجیئم میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، پاک فوج سے بھرپور محبت کا اظہار

بیلجیئم:  بیلجیئم میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا۔

’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی کے دوران بیلجیئم ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘کے نعروں سے گونج اٹھا، شرکاء نے یک زبان ہو کر ’’سول نافرمانی نامنظور نامنظور‘‘ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کا کہنا تھا کہ ریلیوں کا سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہے ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘۔

ریلی کے دوران’’ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور‘‘ کی قرارداد منظور کی گئی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، پاک فوج کا دشمن ریاست کا دشمن ہے، پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔

شرکاء نے سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں کا پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ