انٹرنیشنل

اسرائیلی حکومت نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

تل ابیب:   اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کےتبادلےکے معاہدے کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا،معاہدے کے تحت 33اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں جبکہ 95فلسطینیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی تھی اور حکومت کو جنگ بندی معاہدےپر عملدرآمد کی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ٹرمپ اور اُن کے ایلچی اسٹیووٹ کوف کے اسرائیل پر دباؤ کے باعث ممکن ہوا، جنگ بندی معاہدے میں تاخیر کی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت تھی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر